قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے3افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاںدیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’ جھنگ روڈ پر عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے زبیر ولد حقنوار کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ جڑانوالہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر مشتعل ملزمان نے واجد کو گولیاں مار دیں، علاوہ ازیں جڑانوالہ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مظہر حسین کو زخمی کردیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں