قاتل کو موت اور10لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد صفدر نے تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اظہر علی کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 7سال قبل 2018 کے دوران تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 632گ ب میں فائرنگ کر کے شوکت علی کو قتل جبکہ اسکی بیٹی نتاشہ کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم اظہر علی کو قتل کے الزام میں سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ اقدام قتل کے الزام میں مجرم کو سات سال قید’ ایک لاکھ جرمانہ اور تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں