ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،مزید66وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید66وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لو ٹ کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلوں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ خوشی آباد کے صادق کی بیٹی(ص) کو ملزمان عامر وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ پاکستانی چوک کے عبدالرحمن کی بیٹی(ع) کو ملزمان اعظم وغیرہ، غلام محمدآباد کے علاقہ جنرل ہسپتال سے کاشف حسین کی بیٹی (ع) دوائی لینے گئی واپس نہ آئی، سٹی سمندری لاری اڈا کے قریب علی رضا کی اہلیہ (ش) اور چک جھمرہ کے علاقہ واپڈا سٹی کے اشفاق کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ نابھاں روڈ پر لیاقت علی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، ضلع کچہری کے قریب عاطف سے 60ہزار وسامان، سبزی منڈی غلام محمد آباد کے قریب اسد سے ڈیڑھ لاکھ وفون، کھوکھر ٹائون کی تہمینہ مظہر کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، طارق کالونی کے قریب عارف علی سے نقدی وفون، جمیل پارک کے عبدالعزیز کے گھر سے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، تیزاب مل چوک جڑانوالہ روڈ پر شفاقت علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 204چک پل کے قریب نوید شاہد سے 23ہزار وفون، نیو گرین ٹائون میں شہزاد کے نجی سے سامان چوری، رضا گارڈن کے قریب محمد حسن سے اڑھائی لاکھ وفون، مدینہ ٹائون کے رضوان سے نقدی وفون چھین لیا’ گرین ٹائون کے عمران شوکت کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 8ج ب کے قریب حبیب اللہ سے نقدی و فون، 47ج ب کے ماجد علی کے گھر سے 3بکرے، 8ج ب کے عبداللہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 100ج ب کے سفیان سے نقدی وفون، جیلانی پارک کے عدنان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، عرفان آباد کے واصف علی سے نقدی وفون، ناولٹی پل کے قریب رحمن سے 35ہزار و فون، نواز شریف پارک کے قریب یعقوب کی دکان سے 20لاکھ کا ڈرائی فروٹ چوری، 32ج ب کے عدنان سے موٹر سائیکل’ نقدی، 66ج ب کے الیاس سے نقدی وفون، گلشن اقبال کالونی کے جاوید سے نقدی وفون، 249ر۔ب کے یوسف کی چھت سے قیمتی کبوتر چوری، سہیل آباد کے عامر مسیح سے 50ہزار وفون، ڈی ٹائپ کالونی کے شہزاد سے جھپٹا مار کر فون، ڈی ٹائپ کالونی چوک میں غضنفرعباس سے فون، سمندری روڈ پر حافظ عباس سے نقدی وفون، 79ج ب کے محسن کی حویلی سے مویشی چوری، امین آباد کی ثریا بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 240ر۔ب کے اجمل سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر عرفان سے نقدی وفون، چمڑہ منڈی جڑانوالہ کے قریب علی رضا کی دکان سے سامان چوری، 128 گ ب کے احسان سے فون، 559گ ب کے شہزاد سے 65ہزار وفون، 193 ر۔ب کے عبداللہ سے 46ہزار وپرس، 106گ ب کے شفیق کے نجی سکول سے پنکھے چوری، 194ر۔ب کے نذیر سے 20ہزار وفون، 97ر۔ب کے عبدالعزیز سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 64ر۔ب کے آصف علی سے نقدی وفون، 403گ ب کے یونس سے 2ہزار وفون، 452گ ب کے نجابت سے سوا تین لاکھ، قصبہ تاندلیانوالہ کے منیر حسین سے موٹر سائیکل، 452گ ب کے نعیم سے ایک لاکھ 4000، نگینہ چوک کے نواز کے ڈیرہ سے سامان چوری، 499گ ب کے عرفان سے ڈیڑھ لاکھ وفون، محلہ محمد پورہ کے یاسین سے موٹر سائیکل، 224گ ب کے مظفر علی کے گھر کا صفایا، 48گ ب کے اشرف کا گھر لوٹ لیا’ 117ج ب کے فیض رسول سے 10ہزار، 202ر۔ب کے فرحان سے 8ہزار، پیراڈائیز ویلی کے قریب ریحان سے جھپٹا مار کر فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کوہ نوہ چوک کے قریب عبدالغفار، مصطفی آباد کے سرفراز، 88ج ب کے شہزاد، 67ج ب کے نواز، 73ر۔ب کے شاہد، ٹھٹھہ چونیاں کے ناصر علی، پیپلز کالونی کے اکبر، گلستان کالونی سے خالد اور دیگرکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں