شہری علاقوں میں آئس کا نشہ تیزی سے پھیلنے لگا

فیصل آباد(آن لائن) شہری علاقوں میں آئس کے ساتھ ساتھ دیگر نشہ آور کی فروخت کا دھندہ عروج پر درجنوں نوجوان آئس کاشکار ہو گئے، روز بروزآئس کا نشہ کر نے والوں کی تعداد میں اضافہ۔ آن لا ئن کے مطا بق تھا نہ غلا م محمد آباد، رضا آباد، گلبرک، کوتوالی، سول لا ئن، ریل بازار،جھنگ بازار سمیت دیگر علاقوں میں ہر روز آئس کے نشہ میں مبتلا ہو نیوالے نو جوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضا فہ ہورہا ہے،چودہ پندرہ سا ل کی عمر کے بچے بھی آئس کا شکار بن رہے ہیں جبکہ آئس کے عادی افراد کی جا نب سے نشہ خریدنے کیلئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی خطرنا ک حد تک اضا فہ ہو چکا ہے، نشئی لو گوں کی چھتیں اور دیواریں پھلا نگ کر جو ملے اٹھا لے جا تے ہیں، پولیس اہلکاروں کے پاس ہرعلاقہ کی فہرست موجودہ کہ کون کون منشیات فروش ہے،تھا نہ غلا م محمد آباد، رضا آباد، گلبرک، کوتوالی، سول لا ئن، ریل بازار،جھنگ بازار سمیت دیگر علاقوں کی گلی محلوں میں بھی منشیات فروشی دیدی دلیری سے جاری ہے۔ تھانہ غلام محمد آباد،رضا آباد، گلبرک سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کے اہکلاروں کی ملی بھگت سے مدن پورہ،2نمبر غلا م محمد آباد،چکیرہ،مرضی پورہ، رضا آباد۔ کو کیا ں والا، کمالہ آباد، شہباز ٹا ن، محلہ پانچ پیر، جھنگ روڈ،بابوآلہ، عید گاہ روڈ اسلامیہ کالج سمیت شہری علاقوں آئس اور چرس کھلے عا م فروخت ہو نے لگی۔ جگہ جگہ کھلے عام منشیات کے عادی نظرآتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں