اوورسیز پاکستانی کے اکاؤنٹ سے9کروڑ غائب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے اوورسیز پاکستانی کے اکائونٹ سے 9کروڑ کی رقم نکلوانے پر بنک ملازمین سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا’ شہری عمیر کی جانب سے ایف آئی اے کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ سرکلر روڈ حبیب بنک کے سابق منیجر سعید علوی’ سابق منیجر شہزاد عارف’ برانچ منیجر عثمان خان اور اکائونٹ ہولڈر حسن رضا نے کسٹم آفیسر فریحہ سے سازباز کر کے فضل احمد کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کر کے جعلی دستخطوں کے ذریعے فضل احمد کے اکائونٹ سے ایک لاکھ 28ہزار 5سو ڈالر نکلوائے جبکہ وہ اس وقت بیرون ملک مقیم تھا، جب وہ واپس آیا تو اس کے اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر بنک ملازمین سے رابطہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں