چالاک ملزمان نے گاڑیوں کی خریداری کا جھانسہ دیکر شہری کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے گاڑیوں کی خریداری کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان شاہزیب، عامر جٹ اور فرخ حمید کی تلاش شروع کر دی، غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار کے رہائشی محمد کلیم نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان شاہزیب وغیرہ نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے کیلئے20لاکھ سے زائد رقم حاصل کی۔ بعد ازاں اس کو بوگس گاڑیاں شو کرتے ہوئے رقم ہڑپ کر لی۔ اور گاڑیاں لیکر دیں نہ رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گئے، جس پر غلام محمد آباد پولیس نے امانت میں خیانت کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں