پاکستان میں چینی کی قیمت عالمی مارکیٹ سے30روپے فی کلو زائد

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی میں چینی عالمی مارکیٹ سے پاکستان میں 30روپے کلو زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث گنے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی کااجلاس کنوینرمرزااختیار بیگ کی زیر صدرات ہوا ۔ بریفنگ میں ایف بی آر حکام نے بتایا پاکستان میں درآمدی چینی کی قیمت 197.50روپے ہے، اس میں 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی شامل ہے، حکام کے مطابق بغیر سیلز ٹیکس ملک میں چینی کی قیمت 167.50 روپے پچاس پیسے فی کلو بنتی ہے، عالمی مارکیٹ کے مقابلے زیادہ قیمت کی وجہ شپنگ چارجز ہیں، آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی امپورٹ پرٹیکس چھوٹ صرف حکومتی سطح پر امپورٹ کیلئے دی گئی، جبکہ حکومت نے نجی شعبے کو چینی کی درآمد پر کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی، ایف بی آر حکام نے بتایا حکومت اب تک 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں