گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف مقامات سے مال وزر چوری کرلیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر431ج ب کے فریاد علی نے اپنے مال مویشی حویلی میں باند رکھے تھے کہ نامعلوم چور اس کی حویلی میں داخل ہوااوراس کا 30 ہزار روپے مالیتی بکرا چوری کر لیا۔چک نمبر336ج ب کے محمد جنید کے ڈیرہ سے نامعلوم چوروں نے ایک عددبکرا مالیت 50 ہزار روپے چوری کر لیا۔چک نمبر311ج ب نجی کمپنی ٹاور کے احاطہ کی دیوار توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو ئے اوروہاں سے 8لاکھ روپے مالیتی قیمتی سامان ٹاور سیل اور تاریں وغیرہ چوری کر لیں اورفرارہو گئے۔




