بارش اور سیلاب سے 49گرڈ اسٹیشن’487فیڈرز متاثر

لاہور (بیوروچیف) پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 49گرڈ اسٹیشن اور 487فیڈرز متاثر ہوئے، اب تک 222فیڈرز مکمل جبکہ 127جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں، 16لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 12لاکھ 66ہزار کی بجلی بحال ہوگئی۔پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12گرڈ اور 91فیڈرز متاثر ہوئے، پشاور الیکٹرک کمپنی کے 85فیڈرز مکمل اور 6جزوی طور پر بحال کیے گئے، جس سے 4 لاکھ 59ہزار صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی، باقی 3 ہزار 454اور صارفین کی بجلی 4سے11 ستمبر کے دوران بحال کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے، گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کے 103متاثرہ فیڈرز میں سے 83 مکمل اور 13جزوی طور پر بحال ہوئے، جس سے 6لاکھ 31ہزار سے زائد صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی، ایک لاکھ صارفین کی بجلی پانی اترنے کے بعد بحال ہوگی۔پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے31فیڈرز مکمل جبکہ 36 جزوی طور پر بحال ہوئے، لیسکو کے ساڑھے 59 ہزار صارفین کیلئے بجلی فراہم کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں