ملتان (بیوروچیف) ملتان کے بوسن روڈ پر واقع نجی بینک (الائیڈ بینک لمیٹڈ) کی برانچ میں لاکر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر شہری نے پولیس کو بلا لیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق انہوں نے مذکورہ بینک کے لاکر میں 80 تولہ سونا محفوظ رکھا تھا،جب جمعرات کے روز لاکر کھولنے کی کوشش کی گئی تو اس کا تالا خراب نکا،بینک انتظامیہ نے آج اپنا کاریگر بلا کر جب لاکر کا تالا توڑا تو وہ اندر سے بالکل خالی نکلا جس پر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔ لاکر خالی نکلنے پر شہری نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا۔ کروڑوں روپے کا سونا غائب ہونے پر متاثرہ خاندان کی جانب سے تھانہ بی زیڈمیں باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔




