رکشہ کی ٹکر ،موٹر سائیکل سے گرنے والی لڑکی کو ہاویسٹر مشین نے کچل دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ستیانہ بنگلہ کے قریب تیز رفتار رکشہ کی ٹکر موٹر سائیکل سے گرنے والی لڑکی کی ہارویسٹرمشین نے کچل دیا، ساتھی لڑکی بری طرح زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی لڑکی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ 21سالہ عریبہ صادق اپنی عزیزہ 22 سالہ امراء اسدکے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ جب وہ ستیانہ بنگلہ31گ ب کے قریب پہنچی توسامنے سے آنے والی تیز رفتار رکشہ کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گر پڑی تو عقب سے آنیوالے ہارویسٹر نے عریبہ صادق کو کچل دیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو عریبہ صادق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکی تھی تاہم نعش کو پولیس کے حوالے کر کے زخمی لڑکی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں