9من مضر صحت گوشت تلف،2افراد گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک نے مشترکہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 من کے قریب غیر معیاری مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کر دیا،پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا’ 3 ساتھی فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر اٹھارٹی فیصل آباد احسن محمود نے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سہیل ندیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 377 گ ب کے قریب کار کی ڈگی سے 350 کلو غیر معیاری مضر صحت بدبو دار گوشت پکڑ کر تلف کر د ہے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سہیل ندیم کا کہنا تھا کہ پکڑا جانیوالا گوشت بد بو دار غیر معیاری اور مضر صحت اور استعمال کے قابل نہیں تھا کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے کار ڈرائیور سمیت 2 ملزمان ظفر اقبال،حسن علی ساکنان 273 گ ب کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پکڑے جانیوالے ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے ہیں پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں