عید میلاد النبیۖ’مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں تقریب کاانعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبیۖ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا’ چوک گھنٹہ گھر میں صدر الحاج منیر احمد نورانی کی صدارت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے سی سٹی عادل عمر’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتظار عدیل تاج’ ڈائریکٹر انفارمیشن مقبول ملک’ کے علاوہ مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے رہنمائوں حاجی شیخ ظہیر’ نوید قادری’ ملک جمیل قادری’ ملک اکبر قادری کے علاوہ عاشقان مصطفیۖ نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب میں حضور نبی کریمۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا’ پرچم کشائی کی گئی اور ملک و ملت خصوصا سیلاب متاثرین کیلئیخصوصی دعائیں کی گئیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی سٹی عادل عمر نے میلاد کمیٹی فیصل آباد کے ذمہ داران کو اس قدر خوبصورت تقریب سجانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایس تقاریب میں شرکت کرنا خوش بختی ہے’ فیصل آباد کی انتظامیہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انتظار عدیل تاج نے کہا کہ عشق رسولۖ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے لئے ضروری ہے کہ سچے اور پکے مسلمان بن جائیں’ اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج منیر احمد نورانی نے کہا کہ ذات مصطفیۖ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا انتہائی اہم ہے’ حضور نبی کریم ۖکی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں’ مسلمانان عالم سرور کائنات احمد مجتبیٰ رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ اس موقع پر الحاج منیر احمد نورانی نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں