گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

کراچی (بیوروچیف) کراچی میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا اور اس کی قیمت 72ہفتوں کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق شہر قائد میں 40 کلو گندم کی قیمت 3 ہزار 943 روپے تک پہنچ گئی، آخری بار یہ سطح اپریل2024میں دیکھی گئی تھی۔حالیہ سیلاب کے باعث رسد کے نظام میں رکاوٹیں اور فصلوں کوجزوی نقصان پہنچا، فصلوں کے نقصان کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو آٹے کی قیمتوں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں