ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کوتوالی پولیس نے ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں تاندلیانوالہ کے 5نامزد ملزمان سمیت 30افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کوتوالی پولیس کے اے ایس آئی مدثر نذیر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ 5ستمبر کو بعض افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع کونسل چوک کو بلاک کر رکھا ہے۔ جب وہ ضلع کونسل چوک پہنچا تو معلوم ہوا کہ ملزمان زمان’ ریاض’ شہباز’ ممتاز وغیرہ 30مرد وخواتین نے روڈ کو بلاک کر رکھا تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ تاندلیانوالہ کی حوالات میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 3افراد کو قتل کر دیا تھا اور پولیس نے واقعہ کے مرکزی ملزم فوجی مقصود کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا تھا اور پولیس کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر اس کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا تھا کہ پولیس پکڑے جانیوالے ملزم کو مقابلہ میں پار کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں