فیصل آباد میں آج پھر56ڈاکے،اغواکی6وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید56وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں ،رکشے اور مویشی چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افرادنے کمسن لڑکی سمیت4خواتین 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سعید آباد کے محمد سلیم کی اہلیہ(ر) جواں سالہ بیٹی(ف) کے ہمراہ بازار گئی واپس نہ آئی۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے آصف کی اہلیہ(الف) کو 4بچیوں سمیت اغوا کر لیا۔ ٹھیکری والا کے علاقہ 276ج ب کے عمر حیات کی کم سن بیٹی(ف) کو ملزم عثمان نے اغوا کر کے زیادتی کی کوشش کی بلوچنی کے علاقہ 96ر۔ب کے علی حمزہ کا بھائی فہد اور کھڑریانوالہ کے علاقہ206ر۔ب کے ظفر حسین کا بیٹا طلحہ گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے۔ بسم اللہ چوک کے جمیل الرحمن سے 84ہزار و فون،240موڑ کے قریب ریاض سے اڑھائی لاکھ و فون، 113گ ب کے احسن سے بیگ، 147گ ب کے نسیم عباس سے نقدی و فون، 35گ ب کے شہباز کا گھر لوٹ لیا۔435 گ ب کے نواز سے اڑھائی لاکھ و فون، 73ر۔ب کے اشتیاق احمد سے 67ہزار و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے محمد ےٰسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 453گ ب کے زین کے گھر سے بھارتی مالیت کا سامان چوری،441گ ب کے نوید کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل وغیرہ، 228گ ب کے ندیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 192گ ب کے فیاض کے ڈیرہ سے مویشی چوری،روشن والا بائی پاس کے قریب آصف سے30ہزار و فون، روشن والا کے اقبال سے23ہزار و فون، مظفر کالونی کے نذر حسین سے نقدی و فون، صدیقیہ مسجد کے قریب عمران سے7ہزار و فون، شالیمار کے رہائشی عثمان سے نقدی و فون، گلگشت کالونی کے عاطف سے 67ہزار و فون، پیپلز کالونی نمبر2فوارہ چوک کے شان سے12ہزار و فون، 225ر۔ب کے قیصر سے نقدی و فون، قبرستان موڑ کے قریب توحید سے50ہزار و فون، ماڈل سٹی کے قریب شاہ زمان سے نقدی و فون، عباس پور روڈ پر عمر اکرم سے نقدی و فون، الائیڈ ہسپتال کے ڈاکٹرشاہد اقبال کے لیبر روم سے قیمتی فون لے اڑے،، گلشن حیات کالونی کے سلیمان سے نقدی و فون، رشید آباد کے قریب کاشف جاوید سے14ہزار و فون، سبحانیہ کالونی کے شان علی سے2لاکھ 75ہزار و فون، ریاض الجنہ کالونی کے وقاص سے نقدی و فون، صداقت ٹیکسٹائل کے قریب غلام شبیر سے نقدی و فون، محلہ نصیر آباد کے محبوب سے ایک لاکھ63ہزار و فون،126ر۔ب کے عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، ملت ٹائون کے رمیض خالد سے نقدی و فون، فاروق ٹائون کے اشرف کی ڈھاری سے قیمتی گھوڑا چوری، عبداللہ پور چوک کے قریب حسن سردار سے85ہزار و فون، کوہستان اڈا کے باہر ارسلان سے نقدی و فون، 199ر۔ب گٹ والا کے طاہر سے55ہزار و فون، مدینہ ٹائون کے زاہد حسین سے3ہزار و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے،علاوہ ازیں لکڑ منڈی سے یعقوب، قصبہ تاندلیانوالہ کے محسن، شالیمار پارک کے نسیم، یونس ٹائون کے عمار ،214ر۔ب کے محمد عثمان، سول ہسپتال سے عثمان علی، ریلبازار سے عبدالباسط، جھنگ روڈ سے سہیل، سبحانیہ کالونی کے رفیق، اعظم آباد کے نصر اللہ، رضا آباد بازارنمبر1کے شیراز، بولیدی جھگی کے نادر حسین، ڈی گرائونڈ سے حسیب، ہریاں والا چوک سے جہانزیب اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں