پنجاب میں گندم کے734ذخیرہ اندوزوں کا انکشاف

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف خفیہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف تیار کی گئی رپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کر دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق سپیشل برانچ کی صوبہ بھر میں734ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی گئی،ایف آئی اے کی تحقیقات میں 55ذخیرہ اندوزوں کے شواہدسامنے آئے۔جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں صوبے میں ذخیرہ اندوزی میں16.36فیصداضافہ ہوا،پنجاب میں گندم کی پیداوارمیں کمی،10فیصدشارٹ فال کا خدشہ ہے۔حکومت کی نان پروکیورمنٹ اورڈی ریگولیشن پالیسیزسے سٹاک نجی ہاتھوں میں چلے گئے،ملٹی نیشنل کمپنیوں کے پاس لاکھوں ٹن گندم چھپی ہوئی ہے لیکن اعلان محض چند ہزار ٹن کا کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ مافیا جان بوجھ کر سپلائی روک رہا ہے،آئندہ سیزن میں گندم کی کاشت شدہ رقبہ کم ہونے کی توقع ہے،گندم کم کاشت ہونے سے صوبے میں بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں