ریکارڈ بارش،واسا نے پانی نکال کر راستے کلیئر کردئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف رات گئے تک نکاسی آب کیلئے متحرک رہا۔ گذشتہ شام ہونے والی ریکارڈ بارش کی نکاسی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔واسا ترجمان کے مطابق فیلڈ سٹاف کی مسلسل محنت کے بعد پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کلیئر کر دیا گیا ہے۔ شیخوپورہ مین روڈ ، کاٹن ملز روڈ ایم سی ہائی سکول سے پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی۔ گارڈن محلہ نشاط آباد سکول ، ڈجکوٹ روڈ ، جی ٹی ایس چوک بھی کلیئر قرار’پاکستان چوک نڑوالا روڈ ، جنرل ہسپتال سمن آباد سے نکاسی آب مکمل ‘ملت روڈ ، عبداللہ پور انڈر برج ، عبداللہ پور غازی روڈ سے پانی کا اخراج مکمل کر لیا۔ بٹالہ کالونی ، چناب کلب چوک ، علامہ اقبال کالونی بھی پانی سے کلیئر کر لیا۔ بابا فرزند دربار جڑانوالہ روڈ ، لاثانی پلی سرگودھا روڈ سے بھی نکاسی آب مکمل ہے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیار سروسز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں ، رات گئے تک مسلسل کام کرتے ہوئے روڈز اور چوراہوں کو کلیئر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں