4ایس ایچ اوز کا تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے دو ایس آئی برانچ کے انچارج اور چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹر جنید نذیر کو ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی’ ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی انسپکٹر رانا مغفور کو ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد وہاں کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا راشد کو پولیس لائن’ ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ملک عمران کو ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی’ ڈی آئی بی سرکل جڑانوالہ کے انچارج سب انسپکٹر عمران عامر کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد تعینات کر دیا۔ جبکہ انسپکٹر رائے شاہد پرویز کو انچارج او ایس آئی برانچ تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں