لاہور (سپورٹس نیوز) پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔سری لنکن ٹیم 3ون ڈے میچز کیلئے نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ سیریز کے میچز 11، 13اور 15نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ 2019کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔



