تھری فیز میٹرز مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تھری فیز میٹرز کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام تھری فیز میٹرز کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کر دیا جائے گا,بجلی چوری ،اووربلنگ کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائیگی,ابتدائی طور پر بزنس پلان کے تحت 3لاکھ 50ہزار میٹرز کو تبدیل کیا جائیگا,وزارت پاور ڈویژن کی میٹرز تبدیل کرنے کے لئے دسمبر 2026تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیا،لیسکو میں ابتدائی طور پر 3لاکھ 50ہزار میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا،میٹر تبدیلی آرڈر کے تحت صارفین کے سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں گے،لیسکو کو سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لئے اربوں کے اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں