غلہ منڈی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 9اکتوبر سے شروع ہو گا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ نے منڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے تفریحی ایونٹ غلہ منڈی پریمئر لیگ سیزن 3 کر کٹ ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق غلہ منڈی پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 9سے 12 اکتوبر 2025 تک بوہڑانوالہ گرائونڈ میں کھیلا جا ئے گا جس میں صرف غلہ منڈی سے وابستہ کھلاڑی ہی پرفارم کریں گے۔اس سلسلہ میں تقریبات کا باقاعدہ آغاز چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں کے آفس میں کیک کاٹ کرکیا گیا ۔ صدرحاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ میاں محمد اشرف، میاں حسن سخاوت،حاجی تاج رحمانی اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں حصلہ لینے والی ٹیموں کا اعلان سکروٹنی کے بعد20ستمبر کو کیا جائے گا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا طیب خاں نے کہا کہ غلہ منڈی پریمئر لیگ سیزن تھری سابقہ روایات کی طرح منڈی کا یادگار سپورٹس ایونٹ ثابت ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں