کمشنر سرگودھا کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے جاری ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ ایک بار پھر کوٹمومن کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بارش اور تباہی کے باوجود انتظامیہ کی بحالی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں۔ کمشنر نے دلے والا، چک سلیمان اور آر ایچ سی مڈھ رانجھا کا تفصیلی معائنہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت آزمائش کا ہے، لیکن حکومت پنجاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ہر گھر تک ریلیف پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ آر ایچ سی مڈھ رانجھا کے معائینے کے دوران کمشنر نے میڈیکل سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو 24 گھنٹے بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں