جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی) فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس قادری رضوی خلیف مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان و قبلہ شیخ الحد یث کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک ختم نبوت 1974 کے شہدا اور مجاہدین کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،تقریب میں صدر محفل ڈاکٹر محمد یونس قادری رضوی مولانا اظہر مصطفی رضوی اور مولانا محمد شبیر ریسرچ سکالر ازہر یونیورسٹی مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک ختم نبوت میں اپنی خدمات پیش کرنے والے علما و عوام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس تحریک میں بے شمار لوگوں نے ہر حوالہ سے اپنی خدمات پیش کیں 16 جون 1974 کو ربوہ میں ملتان کالج کے طلبا کے ساتھ پیش آنے والے واقع کے نتیجہ میں پیر طریقت سراج المشائخ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی رحمتہ اللہ علیہ جانشین محدث اعظم پاکستان نے فیصل آباد جھنگ باز ا ر میں ایک میٹنگ کال کی جس میں ملک بھر کے علما و مشائخ نے شرکت کی شرکا کو ربوہ میں مرزائیوں کی طرف سے طلبا پر کیے گئے ظلم کے حوالہ سے مطلع کیا گیا جس پر حاضرین نے افسوس کا اظہار کیا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے باقاعدہ ایک تحریک کے آغاز کا فیصلہ کیا اس تحریک میں تمام علما و مشائخ اور عوام الناس نے بھرپور حصہ لیا ۔




