سیلاب متاثرہ خاندانوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے’ ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی نگرانی میں کوٹمومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف، سروے اور بحالی کی سرگرمیا ں دن رات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم گزشتہ 17 دنوں سے متاثرہ علاقوں میں قائم اپنے کیمپ آفس میں موجود ہیں اور تمام امدادی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ خشک راشن بھی گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ کوئی متاثرہ خاندان بھوکا نہ رہے۔ ریسکیو 1122 اہلکار کشتیوں کے ذریعے ان علاقوں میں بھی خوراک اور دیگر ضروری اشیاء پہنچا رہے ہیں جہاں زمینی راستے مکمل طور پر بند ہیں۔ محکمہ صحت کے فیلڈ اسپتالوں میں ڈاکٹرز متاثرین کا مفت معائنہ کر رہے ہیں جبکہ میڈیکل فیلڈ کیمپس میں ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں