ایشوریہ اپنے نام اور تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے پریشان۔ انتہائی قدم اٹھالیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے نام اور تصاویر کے غیر قانونی استعمال سے تنگ آ کر عدالت سے رجوع کر لیا۔انڈین میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے نے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز و تجارتی مصنوعات پر اپنے نام، تصاویر اور شخصیت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شخصیت کے تحفظ کیلئے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔جسٹس تیجس کریا کی سربراہی میں بینچ نے بالی وڈ اداکارہ کی درخواست پر سماعت کی۔ کیس کو باضابطہ طور پر سماعت کیلیے 15 جنوری 2026 کو مقرر کیا گیا ہے۔ایشوریا رائے کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ سندیپ سیٹی نے درخواست دائر کی اور مقف اختیار کیا کہ معاشی فائدے اور نامناسب مواد دونوں کیلیے میری مکلہ کی شخصیت کا بے تحاشا اور غیر قانونی استعمال کیا گیا۔سندیپ سیٹی نے کہا کہ متعدد ویب سائٹس نے خود کو غلط طور پر ایشوریا رائے کے آفیشل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جس سے عوام گمراہ ہوئے اور مکلہ کی شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔انہوں نے عدالت میں مگ اور ٹی شرٹس سے لے کر مشروبات تک کے سامان کی مثالیں پیش کیں جن پر بالی وڈ اداکارہ کا نام اور تصاویر چسپاں تھیں۔وکیل نے ایشوریا نیشن ویلتھ نامی کمپنی کا بھی انکشاف کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں