لنڈیانوالہ پولیس نے دو سال سے اشتہاری خطرناک ڈاکو کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر طالش عباس نے ماتحت عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر دو سال سے اشتہاری ڈکیت کو گرفتار کر لیا، پکڑے جانے والے ڈکیت سے برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق آج سے دو سال قبل ڈاکو منیر نے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھا ۔بعد ازاں مذکورہ ڈکیت علاقہ میں وارداتیں کرتا رہا۔ گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر طالش عباس کے ماتحت عملہ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو اسلحہ سمیت قابو کر کے حوالات میں بند کر کے اس سے برآمدگی کیلئے پوچھ گچھ شروع کر دی، پکڑے جانے والے ڈکیت نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، مذکورہ ڈکیت کے گرفتار ہونے پر وارداتوں میں نمایاںکمی ہو گئی، ایس ایچ او سب انسپکٹر طالش عباس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں