سرگودھا (بیورو چیف) جمہوریت کی بقاء کیلئے پیپلز پارٹی نے مشکل فیصلے کئے ہیں تاکہ پاکستان میں مارشل لاء کی راہ کو روکا جائے اس اقدام سے پیپلز پارٹی کی سیاست پر اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی فلاح کیلئے قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ اب بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کیساتھ اتحاد کرکے صرف آمریت کا راستہ روکا ہے اور اس کے نقصانات کا پیپلز پارٹی کو بخوبی اندازہ بھی ہے مگر اس کے باوجود ہم پر تنقید کی جارہی ہے جس کی ہمیں پرواہ نہیں جمہوریت ہوگی تو پاکستان آگے بڑھے گا اس وقت پاکستان کسی بھی ایسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو متین احمد قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس لئے اتحاد کیا تاکہ پاکستان جمہوری طریقہ سے آگے بڑھے اور انشاء اللہ جمہوریت کیساتھ ساتھ عوام کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔




