امن انصاف اور انسانی حقوق کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں

کراچی (بیورو چیف)نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل (NPJC) نے رمادا ہوٹل ایئرپورٹ میں ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب NPJC سیکریٹری ہیومن رائٹس پاکستان تنویر احمد کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی جس میں قومی یکجہتی انسانی حقوق پر زور دیا گیا اور مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی سابق گورنر سندھ، اور سابق وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر تھے۔ سیمینار میں NPJC کے عہدیداران، ممبران، بزنس شخصیات اور ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں سیکریٹری ہیومن رائٹس تنویر احمد نے کہاکہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ،امن انصاف اور انسانی حقوق کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں۔ ہماری اولین ترجیح پاکستان میں انسانی حقوق کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اور تمام اداروں کے ساتھ موثر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا ہے۔ آج ہم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک بہتر مستقبل کے لیے متحد ہو جائے۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا پاکستانی قوم اور اس کی افواج ہر مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں