شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کی کوشش ناکام بنا دی

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں بلال شہید پارک کے باہر موٹرسائیکل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ شہری شہزاد ولد جعفر بھٹی، سکنہ چک 426 گ ب، نے اپنی موٹرسائیکل نمبر FDK 426 بغیر تالے کے پارک کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا۔ اسی دوران ایک نامعلوم گونگا بہرا شخص موٹرسائیکل لے کر کینال روڈ کی طرف روانہ ہوا تاہم، شہزاد نے ایک موٹرسائیکل سوار کی مدد سے ملزم کا تعاقب کیا اور اسے قابو میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے شناخت مکمل ہونے کے بعد ملزم کے سابقہ جرائم کا ریکارڈ معلوم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں