رانا ثناء اللہ خاں کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات مثالی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)رانا ثنا اللہ خاں کو بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونا ان کی پارٹی کیلئے بے شمار خدمات قربانیوں اور قائدین سے وفاداری کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان لیگ ن سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کی مسلم لیگ ن کیلئے مثالی خدمات ہیں ان کا شمار قائدین مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے انتہائی با اعتماد اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے انہوں نے انتہائی کٹھن وقت میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا لیکن پارٹی اور قائدین سے بے وفائی نہیں کی ان کے سینیٹر منتخب ہونے سے مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کا رکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے وہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کی بھر پور نمائندگی کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں