پنجاب بھر کی جیلوں میں12ہزار جدید کیمرے نصب ہونگے

لاہور (بیورو چیف)محکمہ داخلہ میں جیل خانہ جات اور این آر سی پی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد جدید کیمرے بھی نصب ہوں گے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں 12 ہزار 71 جدید کیمرے نصب ہوں گے،ِ حکومت پنجاب نے سیف جیل منصوبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جیلوں میں 615 پینک بٹن، پبلک ایڈریس سسٹم، 328 باڈی کیم نصب ہوں گے۔ پنجاب کی جیلوں میں 615 واکی ٹاکی سسٹم، 41 ایکس رے باڈی اسکینر نصب ہوں گے۔جیلوں میں41 انڈر وہیکل سرویلنس سسٹم اور فیشل رکگنیشن سسٹم نصب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں