انگلینڈ میں شاندار پرفارمنس ،کرکٹر محمد علی صابر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محمد علی صابر نے انگلینڈ میں ایک کرکٹ سیزن میں 14 سنچریاں’ ایک ڈبل سنچری اور 9 ففٹی رنز سکور کر کے ناصرف اپنے شہرفیصل آباد’ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے ہم سب اپنے ہونہار کرکٹر محمد علی صابر کو ان کی شاندار کامیابیوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں’ان خیالات کا اظہار سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی محمد علی صابرکی انگلینڈ میںشاندار پرفارمنس کے بعدوطن واپسی پر اکیڈمی آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے سی او سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی سعید اجمل اور مہمان خصوصی شیخ سلیم پاشا نے کیا’ تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ کھیلنے والے وسیم حیدر’ کیئرٹیکر اقبال سٹیڈیم فیصل آباد محمد نوید نذیر’ آصف علی’اعجاز احمد’ رانا محمد اشرف’ محمد سلیمان’ محمد کاشف’ محمد اسلم اکیڈمی کے آفیشنلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی’ انگلینڈ کے سکریب رو کالج اور ڈربی سٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار پرفارمنس دینے کے بعد اکیڈمی پر محمد علی صابر کا پرتپاک استقبال کیا گیا’ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تالیوں کی گونج میں انہیں سٹیج پر لایا گیا’ سعید اجمل’ شیخ سلیم پاشا’ وسیم حیدر’ محمد نوید نذیر’ آصف علی’اعجاز احمد’ رانا محمد اشرف’ محمد سلیمان’ محمد کاشف اور محمد اسلم نے محمد علی صابر کو ان کی شاندار پرفارمنس پر کیش انعام’ ٹرافی’ میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کے علاوہ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سی او سعید اجمل نے انہیں ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا’ سعید اجمل اور شیخ سلیم پاشا نے فیصل آباد کے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پڑھانے کے ساتھ کھلائیں بھی’ کیونکہ ایک توانا دماغ ایک توانا جسم میں ہوتا ہے’ انہوںنے کہا کہ اپنے بچوں کو سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی میں بھیجیں تاکہ وہ بھی کھیلوں میں میدانوں میں فتوحات حاصل کر کے اپنااپنے والدین’ شہر اور ملک کا نام روشن کر سکیں’ انہوں نے اکیڈمی کے دیگر کھلاڑیوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سب بھی محمد علی صابر کو تقلید کرتے ہوئے اپنے کھیل میں نکھار لائیں تاکہ آپ کو انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں’ اس موقع پر انگلینڈ میں شاندار پرفارمنس کے حامل کھلاڑی محمد علی صابر نے اس قدر شاندار استقبال کرنے پر اپنے تمام سینئرز کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے اس عمل نے میرے ارادوں کو اور بھی دوام بخشا ہے’ انشاء اللہ آنے والے وقت میں میں اس سے بھی زیادہ پرفارمنس دوں گا اور قومی کرکٹ ٹیم تک رسائی حاصل کروں گا’ اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ لوگوں کا تعاون میرے لئے کافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں