نوسربازوں نے2شہریوں کو لوٹ لیا،2تاجروں کیساتھ 77لاکھ کا فراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے نشہ آور رومال سونگھا کر دوشہریوں کو لوٹ لیا، جبکہ فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو تاجروں سے77لاکھ ہتھیا لئے، مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ کشمیر پل کے قریب نو سر بازوں نے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اسد علی کو روک کر باتوں میں لگا کر نشہ آور رومال سونگھا کر بے ہوش ہونے پر اس کی جیب کا صفایا کر دیا، جبکہ اسٹیشن چوک کے قریب نو سر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر 32سالہ خالد ولد اللہ بخش سکنہ لکی مروت پشاور کو لوٹ لیا ، متاثرہ افراد کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ستارہ ٹاور کے فیضان منیر کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم منصور شیراز نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 32لاکھ کی رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، علاوہ ازیں ڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی تیمور نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان نے45لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں