مشتعل طلباء کا بس کے ڈرائیور ،کنڈیکٹر پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار) فیصل آ باد سے بہا ولپور جا نے وا لی بس پر بھپرے طلباء کا حملہ، ڈرائیور کنڈیکٹر کو تشدد کا نشا نہ بنایا بس کے شیشے توڑ دیئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ فیصل آ باد کا بس ڈارئیور عارف حسین معروف کمپنی مٹھار کی بس نمبری FDS1325 کو لے کر فیصل آ باد سے بہا ولپور جارہا تھا کہ لاری اڈا گوجرہ سے کئی درجن طلباء بس میں سوار ہو گئے اور چھت پر چڑھ گئے جس پر بس کنڈیکٹر نے انہیں مو نگی روڈ تکیہ پھمن سا ئیں پہنچ کر کہا کہ کچھ طلباء دوسری بس میں آ جا ئیں جس پر طلباء بھپر گئے اور ڈنڈوں سے بس پر حملہ کرکے بس ڈرائیور عارف حسین اور کنڈیکڑ کو تشدد کا نشا نہ تے ہوئے زخمی کردیا اور بس کے شیشے توڑ دیئے اور مختلف ٹولیو ں میں فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کا رروائی کا آ غاز کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں