PFAکا چھاپہ،کیمیکل ملا جعلی دودھ فروخت کرنیوالے6دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے امین پور بنگلہ نڑوالا روڈ پر دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کیمیکل ملا جعلی وملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے 6دکانداروں کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ پکڑے جانیوالے دکانداروں کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فوڈ سیفٹی آفیسر عباس نے ماتحت عملہ کے ہمراہ امین پور بائی پاس کے قریب مختلف ملک شاپس کا معائنہ کرتے ہوئے حافظ شہزاد کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ اسطرح فوڈ سیفٹی آفیسر بلال نے غلام محمد آباد میں الفرید ملک شاپ میں چھاپہ مار کر ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر جاوید اور جنید کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے بھی بھاری مقدار میں جعلی ملاوٹی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں