مبینہ پولیس مقابلہ،خطرناک اشتہاری ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ اعوان والا ماڈل سٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک اشتہاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے سب انسپکٹر اسفر جاوید کواطلاع ملی تھی خطرناک اشتہاری ملزم نعیم ولد نصیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ستیاہ روڈ پر اعوان والا پلی کے قریب ماڈل سٹی میں موجود ہے۔جس پر سی سی ڈی کے سب انسپکٹر نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کا سلسلہ ختم ہونے پر پولیس نے دیکھا تو اشتہاری ملزم نعیم ولد نصیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں