ڈاکو بے قابو،مزید73وارداتیں ،شہری بھاری مال و زر سے محروم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید73وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو،7خواتین اور3نوجوانوںکو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کی (غ) کو اوباش ملزم وسیم ڈوگر نے نوکری کا جھانسہ دیکر بے آبروکر دیا، جڑانوالہ کے علاقہ اسامہ ٹائون میں مشتاق کی بیٹی(ع) کو ملزمان ذیشان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 100ج ب کے راشد طور کی اہلیہ (ر) کو ملزم طیب نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، نشاط آباد کے علاقہ8ج ب کے نوید کی بیٹی (م) کو ملزمان ہمایوں وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ 117ج ب کی نسیم بی بی کی بیٹی (ف) کو نامعلوم ملزمان، فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار کی (الف) کو ملزمان علی وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ 5نمبر سٹاپ کے شفاقت کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سرفراز کالونی کی خدیجہ کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ ککوآنہ کی ساجدہ کی ہمشیرہ (ش) کو ملزمان عابد وغیرہ، سمندری کے علاقہ سول ہسپتال دوائی لینے آئی نسیم بی بی کی بیٹی(س) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا’ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کے ارشاد کا والد ذوالفقار، ٹھیکریوالہ کے علاقہ73ج ب کے راحت منیر کا بیٹا عمیر اور تھانہ ایئر پورٹ کے قریب طلحہ کا والد جاوید اقبال گھر سے کام کاج کے سلسلہ میں نکلے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کارخانہ بازار کے باہر حافظ خرم شہزاد سے جھپٹا مار کرفون، ضلع کچہری سے فرخ حمید بسرا سے15ہزار، جناح کالونی کے عباس سے 80ہزار وفون، 100ج ب کے عرفان علی سے 24ہزار وفون، میٹرو سرگودھا روڈ کے قریب شمشیر سے نقدی وفون، امین ٹائون میں ارشاد بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، جھمرہ روڈ پر اکمل سے25ہزار وفون، 187ر۔ب کے حسنین قاسم سے مسلح افراد نے ٹرک چھین لیا،ملت ٹائون کے ناصر علی کے گھر سے سامان چوری، ملت ٹائون کے وسیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، فیصل ہسپتال کے باہر عقیل سے 26ہزار ،لیپ ٹاپ، دائود کالونی کے غفران سے47ہزار وفون، کینال پارک کے قریب آکاش سے 20ہزار وفون، گٹ والا پارک سے عبدالمنان سے نقدی وفون، جلوی مارکیٹ کے قریب عثمان سے جھپٹا مار کر فون، 214ر۔ب کے خضر حیات سے نقدی وفون، سوساں روڈ پر طاہر مجید کی دکان سے سامان چوری، غالب سٹی کے قریب توقیر ناصر سے سوا لاکھ و فون، 276ج ب کے جاوید سے15ہزار وفون، 72ج ب کے طارق سے20ہزار و فون، سہگل سٹی کے عمر دراز کے گھر سے7تولے زیورات، نقدی ، بانڈز چوری، رحمان ویلج کے اکمل شہزاد سے1لاکھ روپے وفون چھین لیا، ربانی کالونی کے شہزاد سے 3تولے زیورات، 80ہزار نقدی و سامان،58ج ب کے رضوان کے گھر سے سامان چوری، منڈی موڑ پر سیف اللہ سے10ہزار و فون،ڈگرانواں روڈ پر ارسلان سے موٹر سائیکل نقدی، 235ر۔ب کے زاہد حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 243ر۔ب کی ثوبیہ سے 12ہزار وپرس، 225ر۔ب کے اکرم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لی، نذیر کالونی کے عرفان کی دکان سے سامان چوری، 209ر۔ب کے ندیم سے نقدی وفون، نور پورہ کے محمد ےٰسین سے 3ہزار وفون، 225ر۔ب کے لیاقت علی کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، تحصیل ہسپتال جڑانوالہ کے قریب رفیق سے ملکی وغیر ملکی کرنسی وفون، عبداللہ پارک جڑانوالہ کے لطیف کے گھر سے26لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 237گ ب کے عرفان علی سے 10ہزار وفون، جلوی مارکیٹ کے فہد سے10ہزار وفون، 22گ ب کے طارق سے نقدی وفون، 57گ ب کے چراغ دین سے نقدی وفون چھین لیا، 648گ ب کے محسن علی سے 10ہزار وفون، 40گ ب کے قاسم سے 8ہزار وفون، 38گ ب کے ذوالقر نین سے موٹر سائیکل، نقدی چھین لی، 39گ ب کے عرفان علی سے 92ہزار، طلائی انگوٹھی، 39گ ب کے واجد سے 80ہزار وفون چھین لیا، 656گ ب کی زاہدہ پروین سے نقدی، 272گ ب کی شہناز بی بی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے جانور چوری، 408گ ب کے طاہر اقبال سے 25ہزار وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے یعقوب سے 17لاکھ وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے شہباز سے 32ہزار وفون، 437گ ب کے عثمان غنی سے 30ہزار وفون، 475گ ب کے نوید سے اڑھائی لاکھ لوٹ لئے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیکر سوئی رہی۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز لاری اڈا کے قریب عزیز شوکت، عید گاہ روڈ پر پلازہ سے نعمان، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے سیف الرحمان، 2ج ب کے شہباز، آئیڈیل بیکری ملت چوک سے عمر دین، ڈی گرائونڈ سے انوارالحق، مدینہ ٹائون کے ولائت، 126ر۔ب کے انصر علی، مسعود آباد کے اعظم، گلشن اقبال کالونی کے اسد منیر، گلشن علی ٹائون کے زاہد رزاق، کنجوانی کے شعیب اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں