دو ایس ایچ اوز تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایک تھانیدار کو معطل جبکہ دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا بابر گجر کوایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی اور سب انسپکٹر ارسلان باری کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا تعینات کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی ریاض اٹھوال کو ڈی آئی بی مدینہ ڈویژن تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ نے تھانہ گلبرگ کے سب انسپکٹر عمر دراز کو میٹنگ میں بروقت نہ پہنچنے پر معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں