اسلا م آباد (بیوروچیف)پاکستان میں شدید سیلاب نے دہائیوں میں پہلی بار دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی مراکز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے اربوں ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں اور خوراک کی فراہمی، برآمدات اور نازک معاشی بحالی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومت 2026کے لیے پرامید تھی، اس نے زرعی اور صنعتی بحالی کے بل بوتے پر 4.2فیصد ترقی کا تخمینہ لگایا تھا کیونکہ معیشت 7ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آٹ کے تحت مستحکم ہو گئی تھی۔




