ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی سروے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے تحصیل کمالیہ کے مختلف سیلاب متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور موقع پر پہنچ کر سروے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سرو ے ٹیموں میں محکمہ ریونیو، اربن یونٹ، پاک فوج، زراعت اور لائیو اسٹاک کے نمائندے شامل ہیں ، جو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نقصانا ت کا شفا ف تخمینہ لگا رہے ہیں۔ یہ ٹیمیں ہر گھر جا کر مکانات، فصلو ں، مال مویشیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کو نقصانات کے درست اندراج اور مکمل شفافیت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر متاثرین کو نقصانات کے مطابق معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین کی مالی مدد اور کسانوں کے لیے فصلوں و مویشیوں کے نقصانات کے ازالے کیلئیخصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔مقامی عوام اور نما ئندوں نے سروے کے عمل کو متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب کا ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔




