مال گاڑیاں اور بوگیاں پرائیویٹ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور بوگیوں کوپرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان ذرائع کے مطابق لیگج و بریک وینوں، کارگو ٹرینز کو نجی شعبے کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پری کوالیفیکیشن کے لئے فرموں سے بڈز طلب کی گئیں۔ 20بریک وینوں، 8لیگج ویزہ ،2کارگو ایکسپریس ٹرین آئوٹ سورس ہونگی، 12ٹرینوں کی 20بریک وینوں کو پرائیویٹ شعبے کے سپرد کیا جائے گا،7ٹرینوں کی 8لیگج وینوں کو بھی پرائیویٹ کیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنیکا پلان تیار کر لیا ہے،کراچی تا ملتان، فیصل آباد چلنے والی ٹرینوں کا بھی پرائیوٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں