ڈاکٹر عرفان PSIMچیپٹر کے بلامقابلہ صدر منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (PSIM) کے حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے ماہر ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ ان انتخابات میں پہلی بار فیصل آباد کے کسی معالج نے مرکزی کابینہ میں جگہ حاصل کی ہے، جو ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔انتخابات کے نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت کو پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا سینٹرل وائس پریزیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب نہ صرف فیصل آباد بلکہ پورے خطے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔اسی طرح فیصل آباد چیپٹر کے انتخابات میں ڈاکٹر محمد عرفان کو متفقہ طور پر (بلا مقابلہ)صدر PSIM فیصل آباد چیپٹر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں فیصل آباد میں طبی سرگرمیوں اور سوسائٹی کے تعلیمی و تحقیقی کام کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔پاکستان بھر کے ماہرین نے اس انتخابی عمل کو شفاف اور پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت طب کی ترقی، عوامی صحت کے فروغ اور معالجین کے درمیان ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں