موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار’سردیوں کی نوید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور اس کے گرد ونواح میں گزشتہ شب شدید موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور سردیوں کی آمد کی نوید سنا دی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب اچانک شدید موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا’ سب سے زیادہ بارش جیل روڈ پر 42ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلستان کالونی میں36، غلام محمد آباد35، علامہ اقبال کالونی میں 29، مدینہ ٹائون میں 11اور ڈوگر بستی میں 7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔واسا کا عملہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے سرگرم رہا۔ گزشتہ شب ہونے والی شدید بارش نے سردیوں کی آمد کی نوید سنا دی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے بعد موسم خاصا گرم اور گرمی کی شدت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا تھا۔ تاہم گزشتہ شب اچانک شروع ہونے والی شدید بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے اور گرمی کے ستائے ہوئے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں