راولپنڈی(بیوروچیف)مورگاہ کے رہائشی 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے اور ڈاکوؤں نے بزرگ محمود بیگ کی ہتھکڑیوں میں جکڑی ویڈیو وٹس ایپ کے ذریعے ان کے گھروالوں کو بھجوا کر بھاری تاوان طلب کرلیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق بزرگ شہری کو اغوا کرنے والے ڈاکوؤں نے ایک کروڑ روپے نقد، دو آئی فون اور دو گھڑیاں بطور تاوان طلب کی ہیں، ڈاکوؤں نے مغوی محمود بیگ کے بینک اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے بھی نکلوا لیے ہیں۔




