DDCکا اجلاس،فیصل آباد کو ترقیاتی پیکج دینے پر مریم نواز کو خراج تحسین کی قرار داد منظور

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی(DDC) کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہواجس کی صدارت مسلم لیگ ( ن ) کے کے ایم این اے وچیئرمین کمیٹی شہباز بابرگجر نے کی ،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ،سٹی سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان ،مسلم لیگ (ن ) کے ٹکٹ ہولڈرز،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) ندیم ناصر ،ایس ایس پی آپریشن بشریٰ جمیل اور تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلا س کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کامیاب دورہ فیصل آباد کو مسلم لیگی ورکرز کے نام منسوب کیا گیا ۔ شیخ اعجاز احمدایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے فیصل آباد کیلئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر شکریہ اور خراج تحسین کی قرارد پیش کی جس کو پورے ہاؤس نے متفقہ طور پر ڈیسک بجا کر منظور کرلیا ، شیخ اعجاز احمد نے مین روڈ بٹالہ کالونی سے لیکر محمدی چوک تک سڑک پر پیچ ورک اور اس کی زبوں حالی پرآواز بلند کی جس پرسی اومیونسپل کارپوریشن نے فوری اقدام کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ اجلاس میں شہر میںلا اینڈ آرڈر اور دیگر ایشوز پر بھی کھل کر بات ہوئی۔ غلہ منڈی کے تاجروں کوہراساں کرنے پر شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ کسی بھی ڈویلپر کو پرائیویٹ غلہ منڈی بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن غلہ منڈی کے تاجروں کے ساتھ کسی صورت زور زبردستی نہیں ہونے دیں گے۔ شیخ اعجاز احمد نے کہاکہ پہاڑی والی گراؤنڈ کو شہریوں کیلئے شاندار پارک بنانے میں PHA اپنا رول ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں