CPOکا پاک جنوبی افریقہ میچوں کیلئے اقبال سٹیڈیم کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونیوالی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میچوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اقبال سٹیڈیم کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل’ ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ’ چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید’ ایس پی لائلپور ڈویژن عابد ظفر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کریں۔ اقبال سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹس اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اقبال سٹیڈیم اور گردونواح کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ کرکٹ میچوں کے دوران سٹیڈیم کے اطراف اور گرد ونواح میں پولیس’ ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس کے گشت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سی ٹی او رانا ناصر جاوید کو کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی پلان مرتب کریں اور فیصل آباد پولیس کرکٹ میچوں کی بہترین سکیورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں