شورکوٹ چھائونی میں مضر صحت پاپڑ بیماریاں پھیلانے لگے

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)شورکوٹ چھائو نی و گردونواح میں پاپڑو ںسے بھرے ہوئے ٹرک اور رکشے ہر روز آتے ہیں ۔پاپڑو ںسے بھرے ہوئے مزدے اور رکشے جو پہاڑ کی صورت میں روزانہ شورکوٹ چھاؤنی اور گردونو ا ح کے بچوں میں فروخت کیے جاتے ہیں ان سے گردوں کی بیماری جگر کی بیماری ٹائیفائیڈ بخار آنتوں کی بیماری بخار جلد کے امراض پھیلنے لگے اورمعدہ تھوڑے عرصے بعد ختم ہو جاتا ہے ادارہ کنٹونمنٹ بورڈ سے گزارش ہے کہ ان مضر صحت پاپڑوں کی فروخت کو فوری طور پر بند کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور غیر معیاری اور مضر صحت پاپڑ سیل کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں