جڑانوالہ(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جڑانوالہ میں بنو قابل تقریب کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ نجی میرج ہال میں میر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر بنو قابل پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر بنو قابل جڑانوالہ عثمان نفیس،ضلعی صدر الخدمت فانڈیشن رائے ندیم الرحمن،شعیب ہاشمی الخدمت فانڈیشن پاکستان،امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد، نائب امیر صوبہ پنجاب رانا عبدالوحید، صدر سیاسی کمیٹی رانا سلطان محمود خاں،باسم سعید چوہدری اور پرائیویٹ سکولز کے سربراہان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت صرف 3 ماہ میں نوجوان کورس کرکے معاشرے میں اچھا روزگار حاصل کر سکتا ہے،بنو قابل پروگرام کا مقصد سالانہ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانا ہے،بغیر فیس کے نوجوانوں کو مختلف کورسز کروائیں جائیں گے،بے روزگار مرد وخواتین بنو قابل پروگرام کے ذریعے سے ہنرمند بن سکتے ہیں۔




