زراعت پر توجہ دینا ترقی کا بہترین ذریعہ ہے

نارووال(نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم جیسی کوئی بہادر قوم نہیں جو ہر مشکل وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔میں فور برادرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پانچ ہزار ایکڑ کے لئے کنولہ کا بیج دیا،کنولہ کی فصل آپ کو گندم کی فصل کی نسبت زیادہ آمدن دیتی ہے ،سیلاب کا پانی تباہی تو کر کے گیا ہے اگر ہم سیلاب کے وتر کو سنبھالتے ہوئے کنولہ کی کاشت کریں تو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی ہو سکتا ہے اور بہترین منافع بھی لیا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں